Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Saturday, May 9, 2020

بھارتی ریاست بہار میں تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر خوفناک تشدد


بھارتی ریاست بہار میں تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر خوفناک تشدد



نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر خوفناک تشدد کا نشانہ اور نیم برہنہ کرکے گاؤں بھر میں گھمایا گیا۔ مسلمانوں کے بعد سکھ برادری کے لئے بھی ہندوستان کی زمین تنگ ہونے لگی۔
تفصیل کے مطابق بھارتی معاشرے میں انسانیت کی تذلیل معمول بن گئی ہے۔ وہاں نہ خواتین کا ادب ہے اور نہ ہی اقلیتوں کا احترام، ریاست بہار کے گاؤں میں تین خواتین کو چڑیل قرار دے کر وحشیانہ سلوک کیا گیا۔
انھیں نیم برہنہ کر کے گاؤں کا چکر لگوایا گیا اور فضلہ تک کھانے پر مجبور کیا گیا۔ بھارتی شہری بے شرمی کی تصویر بنے رہے اور ڈھٹائی سے خواتین کی حالت زار سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
ادھر مسلمانوں کے بعد سکھ اقلیت کے لئے بھی بھارت کی زمین تنگ ہونے لگی ہے۔ سکھ گلوکار رنجیت باوا کے نئے گانے کو متنازع بنا کر ان کے خلاف جالندھر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہندوتوا کے جنونیوں کا کہنا تھا کہ نئے گانے سے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے