Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Saturday, May 9, 2020

’ہماری سیل انتہائی کم ہوگئی‘ لاک ڈاﺅن کے دوران کنڈوم بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے انکشاف کردیا، اس کی حیران کن وجہ بھی بتادی


’ہماری سیل انتہائی کم ہوگئی‘ لاک ڈاﺅن کے دوران کنڈوم بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے انکشاف کردیا، اس کی حیران کن وجہ بھی بتادی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کئی طرح کی اشیاءکی فروخت میں کمی اور بعض کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اب کنڈومز بنانے والی یورپی کمپنی ریکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ان کے کنڈومز کی فروخت میں بھی کئی گنا کمی واقع ہو گئی ہے۔ ریکیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مردوخواتین کے ملنے کے مواقع کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کنڈومز کی فروخت گر گئی ہے۔

کنڈوم بنانے والی ایک اور کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کی کنڈوم کی فروخت بھی کئی گنا کم ہو گئی ہے اور رواں ماہ وہ اپنی کنڈوم کی پیداوار میں 20کروڑ کی کمی کر رہے ہیں۔دوسری طرف حفظان صحت سے متعلق مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی فروخت میں کئی گنا اضافے کی خبر دی ہے۔ ان کمپنیوں کی طرف سے جاری بیانات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ صحت و صفائی کا خیال پہلے سے کہیں زیادہ رکھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مصنوعات کی فروخت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے