Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Saturday, May 9, 2020

لوگوں کے بال کٹوانے پر پابندی اور خود فلمیں بنانے کا شوق، جانئے دنیا کے عجیب ترین حکمران خاندان کے بارے می


وگوں کے بال کٹوانے پر پابندی اور خود فلمیں بنانے کا شوق، جانئے دنیا کے عجیب ترین حکمران خاندان کے بارے میں



پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کا حکمران خاندان گوں ناگوں وجوہات کی بناءپر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ اب برطانوی اخبار ڈیلی سٹار نے اس خاندان کی کچھ ایسی عجیب و غریب باتیں اپنی ایک رپورٹ میں بیان کر ڈالی ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ اخبار لکھتا ہے کہ شمالی کوریا کے موجودہ حکمران کم جونگ ان کے والد کم جونگ اِل کو اپنے ملک کا تشخص بین الاقوامی سطح پر ابھارنے کا بہت شوق تھا چنانچہ وہ ملک کی فلم انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے تھے لیکن اتنے پسماندہ ملک میں فلم ڈائریکٹر تلاش کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس کا حل انہوں نے یہ نکالا کہ انہوں نے ایک فلم ڈائریکٹر کو اغواءکروا لیا اور اس سے فلمیں بنواتے رہے۔ اس ڈائریکٹر کا نام شن سینگ اوکے تھا۔ اس کے ساتھ اس کی اداکارہ بیوی شیو ایون ہی کو بھی اغواءکیا گیا۔ اس میاں بیوی نے اغواءہونے کے بعد کم جونگ اِل کے مطالبے پر 6فلمیں بنائیں جن میں سے ایک کا نام ’پولگاراسی‘ (Pulgarasi)تھا۔ یہ فلم گاڈ زیلا سے متاثرہو کر بنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ کم جونگ اِل خود بھی رومانوی کامیڈی فلمیں ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرتے رہے۔ کم جونگ اِل کی لائبریری میں 20ہزار سے زائد فلمیں تھیں جس سے ان کے فلموں سے متعلق شوق کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے