کورونا وائرس لاک ڈاﺅن، دولہا ایمبولینس پر شادی کرنے پہنچ گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سخت لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کسی اکیلے شخص کا ایک سے دوسرے شہر جانامحال ہے، چہ جائیکہ بارات ہی لیجائی جائے۔ تاہم اب وہاں سے ایک شخص کے ایسے طریقے سے بارات لے کر دوسرے شہر جانے اور اپنی دلہن بیاہ کر لانے کی خبر آ گئی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 26سالہ نوجوان کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر سے تھا اور اس کی شادی نئی دہلی کی ایک لڑکی سے طے تھی لیکن لاک ڈاﺅن کی وجہ سے وہ اکیلا بھی اپنی دلہن بیاہنے نہیں جا سکتا تھا۔
No comments:
Post a Comment
تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے