Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Friday, May 8, 2020

مصنوعی لاک ڈاؤن ختم کرکے کاروبارکھولنے کی اجازت دی جائے،محمدسلیم عطاری دنیابھرمیں زندگی معمول پر آرہی ہے ،ہمارے حکمرانوں کی منطق سمجھ سے بالاترہے، انجمن نوجوانان اسلام


مصنوعی لاک ڈاؤن ختم کرکے کاروبارکھولنے کی اجازت دی جائے





انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ،سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے تاجربراداری سے بھراظہاریکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جعلی اورمصنوعی لاک ڈاؤن ختم کیاجائے اوراحتیاطی تدابیر اپناکر کاروبارکھولنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔

انہوںنے کہاکہ اٹلی،یورپ،امریکہ ودیگرممالک جہاں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے،اوراموات کی تعدادبھی پاکستان سے کئی گناہ زیادہ ہے لیکن اُن ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی،لوگوں کی زندگیا ںمعمول پر آناشروع ہوگئی ہے۔کاروبار،اسکولزبھی کھل گئے ہیں،مساجد میں بھی نمازاورعبادات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن ہمارے حکمرانوں کی منطق توسمجھ سے بالاترہے۔ملکی معیشت روزبروزبگڑتی جارہی ،بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے ۔بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگاہواہے، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ،ورنہ نتائج اچھے نہیں  ہونگے

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے