Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Friday, May 8, 2020

خبردار! ’مولا جٹ‘ بچوں اور کمزور دل والوں کے لیے نہیں، فلم ساز


دی لیجنڈ آف مولا جٹ




اگرچہ زیادہ تر پاکستانی فلم ساز اور ہدایت کار ہر بار یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی فلم فیملی کے ساتھ دیکھنے والی فلم ہے تاہم حقیقت میں وہ فلمیں بھی اہل خانہ اور خاص طور پر کم عمر بچوں کے ساتھ دیکھنے کے لیے موزوں نہیں ہوتیں۔
ماضی میں ریلیز ہونے والی کچھ پاکستانی فلموں کے بعض ایکشن والے اور بولڈ مناظر کم عمر بچوں کے لیے ناموزوں تھے تاہم اس باوجود فلم ساز اپنی فلموں کو فیملی فلم کہتے تھے۔
لیکن آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے فلم ساز بلال لاشاری نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی واضح کیا ہے کہ ان کی فلم فیملی کے ساتھ دیکھنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو آخر کار ریلیز کیلئے گرین سگنل مل گیا
بلال لاشاری نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی اپنے ایک بیان میں فلمی مداحوں کو فلم کے بعض ایکشن اور فائٹ کے مناظر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم دراصل کم عمر بچوں اور کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے۔
بلال لاشاری نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں گے تو وہ بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں۔
انہوں نے بچوں کو ساتھ نہ لے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چوں کہ ان کی فلم ایکشن تھرلر فلم ہے، اس لیے بعض مناظر میں خوفناک گرافکس بھی 
دیکھنے کو ملے گی، اس لیے بچوں کو سینما گھر نہ لے جائیں تو اچھا ہوگا۔


دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عید الفطر پر ریلیز ہوگی
بلال لاشاری نے یہ بھی واضح کیا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کمزور دل والے افراد کے لیے بھی نہیں ہے، اس لیے ایسے افراد بھی سینما گھروں کا رخ نہ کریں۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کی فلم کسی بھی لسانی اور ایک ثقافت کو دکھانے پر مبنی نہیں ہے اور شائقین کو ان کی فلم دیکھ کر پرانی فلم ’مولا جٹ‘ کے کرداروں مولا اور نوری سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ کر نئی نسل کے لیے مولا اور نوری کے کردار لافانی ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ بلال لاشاری ہی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں جب کہ اس فلم کو عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی اور فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم کی کہانی مولا جٹ یعنی (فواد خان) اور نوری نت یعنی (حمزہ علی عباسی) کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جبکہ ماہرہ خان بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی اور فلم کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے