Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Saturday, May 9, 2020

سانپ جیسے انوکھے کھانے کھانے کا شوقین آدمی بیمار ہوگیا، ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا تو کیا دیکھا؟ کوئی بھی جان کر ہی ڈر جائے


سانپ جیسے انوکھے کھانے کھانے کا شوقین آدمی بیمار ہوگیا، ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا تو کیا دیکھا؟ کوئی بھی جان کر ہی ڈر جائے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کھانے کا رسیا آدمی سانپ کا پتہ کچا ہی کھا گیا جس سے اس کی ایسی حالت ہو گئی کہ سن کر ہی وحشت ہونے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق اس چینی شخص کا نام وینگ بتایا گیا ہے جو سانپ کا پتہ (Gallbladder) کچا ہی کھا گیا اور کچھ دنوں عرصے بعد بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔ وہاں جب ڈاکٹروں نے اس کے ٹیسٹ اور سکین کیے تو وحشت ناک انکشاف ہوا کہ اس کے پھیپھڑوں میں کیڑے پڑ چکے تھے۔

چین کے شہر سوچیان کے رہائشی وینگ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ژاﺅ حیان کی طرف سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ڈاکٹر اس کے پھیپھڑوں کے سٹی سکین دکھا رہا ہوتا ہے اور لوگوں کو بتا رہا ہوتا ہے کہ سانپ کا کچا گوشت کھانے سے اس کے پھیپھڑوں کی کیا حالت ہوئی۔ ڈاکٹر بتاتا ہے کہ اس کے پھیپھڑوں میں ’پیراگونیمیاسس‘ نامی انفیکشن ہو چکی ہے، جو کہ سانپ اور دیگر جانوروں میں پائے جانے والے کیڑے انسانی جسم میں جانے سے لاحق ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ژاﺅ نے ویڈیو میں لوگوں کو نصیحت کی کہ کسی بھی طرح کا گوشت کبھی بھی کچا کھانے کی کوشش مت کریں ورنہ ان کی حالت بھی وینگ جیسی ہو سکتی ہے

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے