Indus Valley News

The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Islamic Names, Articles resources.breaking news, instant news, top news, latest news, today’s news, world news, Pakistan news, View latest news updates from Pakistan and around the world. Published both in Urdu and English.

Ads Here

Saturday, May 9, 2020

وزیراعظم عمران خان کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا بڑا اعلان


وزیراعظم عمران خان کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا بڑا اعلان




اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا ملک بہت مشکل میں ہے ،چھوٹےدکاندار مشکل میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا 26 فروری کوپہلاکیس آیا،13مارچ کولاک ڈاؤن کیا، ہم ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کردیا، جہاں لوگ جمع ہوسکتےتھےان کوبندکردیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وائرس کسی بھی وائرس کی نسبت بہت تیزی سےپھیلتاہے، پوری دنیاکی طرح پاکستان نےبھی لاک ڈاؤن کیا، ہمارےحالات چین اوریورپ سےمختلف ہیں، ہمیں چھابڑی والوں اورمزدوروں کابھی خیال رکھناہے، ہمیں خیال تھاکہ روزکمانےوالوں کاکیاہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کوروناکےباعث ہم نےکرکٹ میچز،پریڈ،تعلیمی ادارےبندکردیے، کوروناوائرس بہت تیزی سےپھیلتا ہے، امریکا میں روز2 ہزار ،برطانیہ میں روز 7سے8سولوگ مررہےتھے، ایک ایک ملک میں ہزارہزارلوگ مررہےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکھول دیا،اسدعمرکوانچارج بنایا، نیشنل کمانڈآپریشن سینٹر فعال کیا،اسدعمرکوانچارج بنایا، این سی او سی میں پاکستان بھرکاڈیٹالیاجاتاہے،تجزیہ کیاجاتاہے
۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح کوروناکوعروج نہیں آیا، یورپ کے حالات دیکھیں،وہاں پراسپتال بھرگئے، جیسےیوکےپروائرس سے دباؤ پڑا ویساپاکستان پر نہیں پڑا، اللہ کاشکرہے، ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان پردباؤنہیں آیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچتے ہیں ملک میں لاک ڈاؤن کم کرنا شروع کریں، لاک ڈاؤن سے متعلق جو فیصلے کئے ہیں اس کی تفصیل سےآگاہ کریں گے، ہماری مشاورت کوروناکےحوالےسےچلتی رہی، مشترکہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ آسانیاں پیداکرنی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوروناسےاموات کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے لیکن آہستہ آہستہ، ملک میں کوروناسےاموات تیزی سےبڑھنےکاخطرہ تھا، ہمیں ڈرتھاکہ پاکستان میں اموات تیزی سےنہ بڑھیں، یہ بھی خطرہ تھاکہ اسپتالوں میں کہیں جگہ ختم اور سہولتیں کم نہ ہوجائے۔

وزیراعظم نے ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنےکااعلان کرتے ہوئے کہا ملک بہت مشکل میں ہے،چھوٹےدکاندارمشکل میں ہیں، ، آج ہم نہیں کہہ سکتے کہ کوروناکاعروج کب ہوگا،کوئی نہیں کہہ سکتاکہ لاک ڈاؤن کھولنےپردوبارہ کورونانہ ہو۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستان کی تاریخ میں سب سےبڑاریلیف پیکج دیا، کئی ملکوں میں یہ ممکن نہیں تھاجتنی جلدی ہم نےریلیف دیا، ہماری برآمدات اورٹیکس وصولی کم ہوچکی ہیں، اس وقت ملک میں سارےشعبےمشکل میں ہیں، شہروں میں کام کرنےکیلئےآنیوالےواپس دیہات میں چلےگئےہیں، ہماری معیشت پہلےہی مشکل سے دو چار تھی۔

No comments:

Post a Comment

تازہ ترین خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے لیے آئیے۔ دنیا بھر کی خبروں کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد ویب سائٹ ہے